کرائے کے ترجمان نواز شریف کے بجائے عوام اورمعیشت پر توجہ دیں: مریم اور نگزیب 

کرائے کے ترجمان نواز شریف کے بجائے عوام اورمعیشت پر توجہ دیں: مریم اور نگزیب 

  

   اسلام آباد(آئی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت  کے بجائے عوام اور معیشت پر توجہ دیں۔ مسلم لیگ ن پر اتنے ٹویٹس کرنے کے بجائے بتائیں بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟قومی ترقی5.8 سے 0.4 -کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟بتائیں جہانگیر ترین چینی چور(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سے عوام کاٹ رہی ہے۔ نالائق لاڈلے قانون سازی بھی نہیں کرسکتے، اس لئے ایف اے ٹی ایف قوانین پر نظرثانی کے لئے سپیکر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مریم اورنگزیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -