ننکانہ، بس کی پولیس وین کو ٹکر، ایلیٹ فورس کا جوان شہید، 3اہلکار وں سمیت 5زخمی 

ننکانہ، بس کی پولیس وین کو ٹکر، ایلیٹ فورس کا جوان شہید، 3اہلکار وں سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ (نمائندگان خصوصی) نواحی قصبہ اڈہ پنواں کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر پولیس وین سے ٹکرا گئی، ایلیٹ فورس کا ایک نوجوان فخر عباس دوران ڈیوٹی شہید اور تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی، دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ایلیٹ فورس شاہکوٹ کی ٹیم گاڑی نمبر NBG-11 پر گشت کر تے ہوئے پنواں سے شاہکوٹ کی طرف جارہی تھی کہ راجہ کمپنی کی تیز رفتار بس نمبر FDS-786 بے قابو ہو کر پیچھے سے پولیس وین سے ٹکرا گئی اور پولیس وین قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں گر گئی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ فخر عباس، 35سالہ خضر حیات، 30سالہ یٰسین اور پولیس وین کے ڈرائیو سراج الحق کے علاوہ دو مسافر  30سالہ احمد رضا اور50سالہ غلام نبی زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 ایمبو لینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کردیا جہاں ایلیٹ فورس کا نوجوان فخر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ خضر حیات اور یٰسین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔  شہید ہونے والے نوجوان فخر عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ننکانہ صاحب میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک سمیت پولیس افسران اورجوانوں نے شرکت کی جبکہ ضلعی پولیس کے چاق ق چوبنددستے نے شہید کانسٹیبل کو سلامی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -