ننکانہ، چینی100روپے فی کلو تک فروخت،شہری پریشان

ننکانہ، چینی100روپے فی کلو تک فروخت،شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)ننکانہ صاحب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے نوٹس کے باوجود چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، مارکیٹ میں فی کلوچینی 100روپے سے بھی زائد پر فروخت ہورہی ہے۔ شہری مہنگے داموں چینی خریدنے پرمجبور ہیں جبکہ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت91روپے فی کلو سے کم ہو کر 87سے88روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں شوگر مافیا نے چینی کی قیمت میں کمی نہیں کی اور مسلسل100روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں اور بعض دوکان دار 100روپے سے بھی زائد قیمت وصول کر رہے ہیں کیونکہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے وقت چینی کی قیمت مقرر نہ کر کے چینی مافیا کو کھلی چھٹی دے دی۔
ہے کہ وہ اپنی چاندی بنانے کے لیے من مانی قیمتوں پر چینی فروخت کر کے لوگوں کو لوٹ سکیں واضع رہے کہ محرم الحرام میں لوگوں نے نذرو نیاز کے لیے بھی چینی کی خریداری کرنی ہیں مگرگراں فروش عید کا تہوار تو کیا محرم الحرام کے ایام میں بھی لوٹ کھسوٹ سے باز نہیں آرہے اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر شوگر مافیا اور ڈیلرز کو لگام نہ ڈالی تو چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر سے ارزاں نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -