قانون کے تحت سندھ حکومت کسی کو بھی ایڈ منسٹر یٹر مقر ر کر سکتی ہے: نثار کھوڑو 

قانون کے تحت سندھ حکومت کسی کو بھی ایڈ منسٹر یٹر مقر ر کر سکتی ہے: نثار کھوڑو 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ قانون کے تحت سندھ حکومت کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے۔تام ایڈمنسٹریٹر افسران بھی ہوسکتے ہیں اورسول سوسائٹی کا نمائندہ بھی ہو سکتا ہے۔ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے لئے نام زیر غور ہیں، حتمی فیصلے کے بعد ہی سب کو پتہ چل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پرجنرل سیکریٹری وقار مہدی، راشد ربانی، ساجد جوکھیو موجود تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں ساتویں ضلع پر اعتراض کرنے والے تعصب پھیلا رہے ہیں کیوں کہ جب آمر پرویز مشرف کے دور میں کراچی کو 18ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا تو اس وقت ایم کیو ایم اور ان کے آج کے دھڑے سب خوشی میں ڈھول بجا رہے تھے اب کراچی میں ساتویں ضلع پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 45لاکھ لوگوں کی آبادی والے علاقوں سے کیماڑی کو ضلع بنایا جا رہا ہے تو اس پر لسانیت کی باتیں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے  28 اگست کو بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن پر لازم ہے ہے 120دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن نے تاحال مردم شماری کی حتمی لسٹ کا اجرا نہیں کیا ہے اور جب تک لسٹ نہیں ملتی تب تک انتخابات کرانے سے قاصر ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے مردم شماری کی حتمی لسٹ کے اجرا کے لئے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھے ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ نثار کھوڑو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے جب تک آئین اور پارلیامانی جمھوری نظام ییتب تک ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کے وزیراعظم عمران خان کیسے چاہے گا کے وہ وزیراعظم نہ رہے اور عارف علوی صدارتی نظام چلائے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے کوئی پرویز مشرف جیسا آمر آئے تب ہی صدارتی نظام آسکتا ہے ورنہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان چندہ اکٹھے کرنے والی جماعت ہیں۔ چندہ اکٹھے کرنے والہ وزیراعظم ملک میں مھنگائی کرکے ھر آدمی سے اب مھنگائی کی آڑ میں بھتہ وصول کر رہا ہے۔نثار کھوڑو نیمزید کہا کے پی ٹی آئی حکومت میں قرضوں کو اتارنے کے لئے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی کے دو سالہ اقتدار میں عوام کو گھر دینے کے بجائے عوام کے لئے قبر کا ٹکڑا رکھا جا رہا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں اب تک 2 سو یوٹرن لئے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ملک کی عوام اب مصیبت اعظم عمران خان سے چھڑانا چاھتی ہے۔ دریں اثنا  ملیر پی ایس 87 سے پی ٹی آئی کے رھنماں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی لیبر ونگ سندھ کے سابق سینئر نائب صدر عبدالرسول، یوتھ ونگ سندھ کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دانش کھوکھر، علی نواز کاکیپوٹو، ملیر یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر شفیق بوگھیو، سینئر نائب صدر حاجی خان سموں، ایاز زنؤر، اطھر خٹک، احد جتوئی، اشفاق احمد شامل ہیں جبکے  پی ٹی آئی ملیر یوتھ ونگ کے سابق رھنما اکرام ڈیرو، علی خاصخیلی، فراصت، امداد جمالی منیر کھوسو، محمد علی چانڈیو، ندیم سیال، سارب انصاری، محمد علی ڈھر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے رھنماں نے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو،وقار مھدی، راشد ربانی، ساجد جوکھیو کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقعے پر صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

مزید :

صفحہ آخر -