کراچی: 2 روز کے دوران 18 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس حکام نے کہاہے کہ کراچی میں دو روز کے دوران 18 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق شہر قائد میں 2 دنوں میں کورونا سے متاثر 50 پولیس اہلکار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک کورونا سے متاثر 2999 پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کراچی میں 18 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کورونا سے متاثر 298 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔