” فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان“کا قیام عمل میں آگیا
کراچی(این این آئی)ملک بھر میں وکلاء برادری کو مزید متحرک کرنے کے لیئے بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم میدان میں آگئے، اس سلسلے میں انکے کراچی آفس میں سینئرز وکلاء کی اہم ترین بیٹھک ہوئی جس میں مشاورت کے بعد ،" فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان" کا قیام عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کو،" فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان" کا چیئر مین بنایا گیا جب کہ اتفاقِ رائے سے سینئرز وکلاء پر مشتمل (21) رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی اور بیٹھک میں موجود وکلاء برادری نے مختلف امور پر اپنی اپنی رائے دی اور طے کیا کہ ملک بھر کے وکلاء سے رابطوں کا موثر انداز میں آغاز کرتے ہوئے رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا،وکلاء کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور تمام بار کونسل کے الیکشن میں " فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان "اپنا بھرپور و مثالی کردار ادا کرے گا، وکلاء کی اہم ترین اس بیٹھک میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ کورٹس گروپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، فروغ نسیم لائزر گروپ آف پاکستان کہ قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ پاکستان سے لسانیت کے خاتمے، وکلاء برادری کو بہترین مراعات کی فراہمی، وکلاء برادری کے مسائل کے لیئے جدوجہد میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی، خوشحالی وسلامتی میں بھی اپنا ملی کردار ادا کرے گا۔