گزشتہ 24گھنٹوں کے 319نئے کیسز، جبکہ 9مریض انتقال کر گئے: وزیر اعلٰی سندھ 

گزشتہ 24گھنٹوں کے 319نئے کیسز، جبکہ 9مریض انتقال کر گئے: وزیر اعلٰی سندھ 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9027نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید319 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید9مریض انتقال کرگئے اور انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2367ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک953027نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہیجس کے نتیجے میں 128284  مثبت کیسز رپورٹ  ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید771 مریض صحت ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد121915ہوچکی ہے۔ وزیراعلی  نیسندھ بتایا کہ  اس وقت4002مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 3677 گھروں میں،7 آئسولیشن سینٹر ز میں  اور318مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے بتایا  کہ 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور31  مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔319 کیسز میں سے160 کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع جنوبی 71، ضلع  شرقی 59، ضلع وسطی 15، کورنگی 8، ملیر 6، ضلع غربی سے 1 نئے کیسز سامنے آئے  ہیں، اسی طرح دادو 26،حیدر آباد 19، قمبر 15،سانگھڑ13، ٹھٹھہ 10،  خیرپور 9،ٹنڈو الہ یار 7،  جامشورو7، مٹیار ی 5،شہید بے نظیر آباد 5، میرپورخاص 4، ٹنڈو محمد خان 4،  گھوٹکی 4،سجاول 4،   بدین 3،عمر کوٹ 3، نوشہروفیروز 2،  جیکب 1، لاڑکانہ 1، شکار پور 1، سکھر سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -