عمران خان نے ملک میں شروع سے ہی عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی: اشتیاق ارمڑ

      عمران خان نے ملک میں شروع سے ہی عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی: اشتیاق ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں شروع سے ہی عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کر دیا،بد عنوانی کا خاتمہ پی ٹی آئی کا منشور ہے،کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں دوبارہ آکر ملک و قوم کی خدمت و ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری فارسٹریشن، بی آر ٹی،صحت انصاف کارڈ اور نوجوان روزگار سکیم سمیت دیگر فلاحی اقدامات کی بدولت آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب ملک بنانا ہمارا خواب ہے تاہم بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں مفاد پرست عناصر نے عوام کی ترقی و خوشحالی کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں اور ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تب سے غریب عوام نے سکھ کا سانس لیا جس کا سہرا پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی میں پی ٹی آئی کے ہاتھ مظبوط کریں۔ 

مزید :

صفحہ اول -