جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ پر نواز شریف کیخلاف مقدمہ بننا چاہیے،نصرت واحد 

جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ پر نواز شریف کیخلاف مقدمہ بننا چاہیے،نصرت واحد 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لے مسلم لیگ ن کے سربراہ بیمار ہونے کا بہانہ بنا کر لندن گئے اور وہاں گھوم پھر رہے ہیں وہ تاحال کسی بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں ٹیمپر شدہ میڈیکل رپورٹ پر نواز شریف کیخلاف جعل سازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ بننا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف مولانا فضل الرحمن کے زریعے حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری ودیگر اپوزیشن رہنماؤ ں سے بھی ان کے رابطے ہیں لیکن ہم کسی بھی سازش اور بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے جس کسی کو بھی دھرنا دینے کا شوق ہے ہم اسے کنٹینر دینے کیلئے تیار ہیں سازشوں کے زریعے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ناکام ہو گی نصرت واحد نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر نواز شریف کے گھومنے پھرنے اور کھانے پینے کی تصاویر اور ویڈیو سے لگتا ہے کہ وہ بالکل تندرست ہیں صرف ملک سے باہر جانے کیلئے بیماری کا ڈرامہ رچایا گیا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر برا وقت آیا وہ اپنی پارٹی۔رہنماؤں۔اور کارکنوں کو تنھا چھوڑ کر ملک سے باہر بھاگ گئے جیلوں کی سختیوں سے وہ ہمیشہ گھبراتے ہیں کھانے پینے کے شوقین ہونے کے سبب وہ جیل میں بھی میکڈونلڈ کے بر گر کی فرمائش کرتے تھے عوام اور کارکنوں پر ان کا دہرا معیار عیاں ہو گیا ہے  

مزید :

صفحہ آخر -