پیپلز پارٹی سیاسی مقاصد کیلئے ضلع بنا رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

 پیپلز پارٹی سیاسی مقاصد کیلئے ضلع بنا رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ کراچی میں سیوریج کا نظام بد ترین ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی حالت خراب ہے، پیپلز پارٹی سیاسی مقاصد کیلئے ضلع بنا رہی ہے۔ایک خصوصی انٹرویوکے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی 150 ملکوں سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، کراچی کے بلدیاتی اداروں کو با اختیار ہونا چاہیے، کراچی کی سرکلر ریلوے کو بحال کرنا چاہیے، کمیٹیاں بنا بنا کر سب کو بھیلایا جارہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرنے چاہیے، کراچی کو کراچی کی حیثیت ملنی چاہیے، کراچی کی تقسیم درتقسیم غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کی جب بات ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی تنقید کرتی ہے، کراچی کو بااختیار بنانا چاہیے، کیفور منصوبہ سندھ حکومت نے تباہ کردیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کمیٹیاں بنا بنا کر بہلایا جارہاہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -