کراچی،شہر قائد کو ایک ضلع ہی رہنا چاہیے، مصطفی کمال 

  کراچی،شہر قائد کو ایک ضلع ہی رہنا چاہیے، مصطفی کمال 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کو ایک ضلع ہی رہنا چاہیے، اگر کراچی کو ڈی سینٹر لائزڈ کرنا ہے تو ٹاؤنز بنائے جائیں۔خصوصی انٹرویوکے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعلی سندھ کو صحیح معلومات نہیں دی گئیں، اگر انہیں صحیح معلومات نہیں دی جائیں گی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی کی بات سے تاثر ہوا کہ آج کراچی زیادہ بہتر ہے، کراچی کی صورتِ حال پہلے خراب تھی، اب بہتر ہے یہ کہنا غلط ہے۔پی ایس پی کے سربراہ نے کہاکہ اس طرح سے کراچی کے مسائل نہیں ہوں گے، اختیارات اور وسائل وزیرِ اعلی ہاؤس پہنچ کر پارک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مزید اضلاع نہیں بنانے چاہئیں، نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانا کے ایم سیز اور ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -