وفاقی وزیر کو حیسکو کا قبلہ درست کرانا ہو گا ور نہ ہم خود انکا قبلہ درست کردیں گے: خواجہ اظہار الحسن 

وفاقی وزیر کو حیسکو کا قبلہ درست کرانا ہو گا ور نہ ہم خود انکا قبلہ درست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حیدرآباد(بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی و ڈپٹی پارلیمانی سیکریٹری خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کو حیسکو کا قبلہ درست کرانا ہوگا ورنہ ہم خود انکا قبلہ درست کردیں گے، عمرایوب صاحب آپ کی ہدایت پر حیسکو انتظامیہ کوئی عمل نہیں کررہی ہے اب حیسکو انتظامیہ کو درست کرنے کیلئے ایم کیوایم میدان عمل میں آگئی ہے اب یہ احتجاج شہروں کے ساتھ ساتھ اسمبلی اور سینٹ میں بھی ہوگا، کرپٹ انتظامیہ نے سوچ لیا ہے کہ ایم کیوایم بٹ گئی ہے اس لئے عوام دشمن پالیسوں پر یہ لوگ عمل پیرا ہیں، دوچار لوگ دواینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کی تقسیم کا تاثر دے رہے ہیں مگر درحقیقت ایم کیوایم پاکستان پہلے سے زیادہ منظم ہے۔تحریک انصااف ف کی وفاقی حکومت میں شامل ایم کیو ایم کا حیسکو کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج، علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا، ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی، جماعت اسلامی سمیت تاجر رہنماء بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔وفاقی حکومت میں شامل ایم کیو ایم نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں حیسکو کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ اور دیگر زیادتیوں کے خلاف پریس کلب پر  احتجاج کیا دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی جس میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی،صلاح الدین،ندیم صدیقی،راشد خلجی،ناصرحسین قریشی،میئر حیدر آباد سیدطیب حسین،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی اور دیگر شامل تھے۔ایم این اے صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے شہری گذشتہ دو سال سے حیسکو کا ظلم وزیادتی برداشت کررہے ہیں، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے شرافت کی زبان نہ سمجھی تو جوتے کی زبان سے سمجھایاجائے گا، انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ حیسکو افسران واہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں، قانون کے مطابق ڈیڈیکشن بلز کو عوام ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت کو اپنا کئی سال سے خراب نظام ٹھیک کرنا ہو گا، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سمیت دادو، ماتلی ودیگر علاقوں میں 10-10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے غریب عوام کی زندگی عذاب بنادی گئی ہے،  انہوں نے کہاکہ بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے کہ تم خود کہوں گے صوبہ لے لو کیونکہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کا نام ایم کیوایم پاکستان ہے۔علامتی بھوک ہرتال اور احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کا وفد ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں، حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیٹھ گوہراللہ و دیگر عہدیداروں،حیدر آباد چیمبر اسمال ٹریڈرزاینڈ اسمال انڈسٹری صدر دولت رام لوہانہ ودیگر عہدیداروں،انجمن تاجران حیدر آبادسلیم حسین وہرہ و ارکان کمیٹی نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -