صدارتی انتخابات میں ناکامی کا خدشہ، ٹرمپ نے کورونا ویکسین میں رکاوٹ کا الزام لگا دیا 

  صدارتی انتخابات میں ناکامی کا خدشہ، ٹرمپ نے کورونا ویکسین میں رکاوٹ کا ...

  

 واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کیخلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے اور کوئی اس کے پیچھے ہے جو ویکسین میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ ویکسین کا معاملہ 3نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ دوائیاں موثر ہونے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں،وائٹ ہاوس کے اعلامیوں پر نہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک اور ناقابل برداشت ہے۔ دو ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کیا تھااور کہا تھا کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے۔3دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کے آخر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ٹرمپ الزام 

مزید :

صفحہ اول -