لوکل گورنمنٹ میں اختیارات کے بے دریغ استعمال کو چیک کرناہوگا، مرتضی وہاب

لوکل گورنمنٹ میں اختیارات کے بے دریغ استعمال کو چیک کرناہوگا، مرتضی وہاب

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہاہے کہ جب تک غلطیوں کو نہیں سمجھیں گے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، الزام تراشیوں کے بجائے میں غلطیوں کی نشاندہی کروں گا۔خصوصی انٹرویو کے دوران ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ لوکل گورنمنٹ با اختیار ہو، لوکل گورنمنٹ میں احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں بہت زیادہ بھرتیاں کی گئیں آج وہ نظر نہیں آتے، لوکل گورنمنٹ میں اختیارات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اس کو چیک کرنا چاہیے، کے ایم سی میں وسائل کی کمی اس لیے ہے کہ اس میں ماضی میں بہت زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ضلع وسطی میں گرین لائن منصوبے کیوجہ سے نالے چوک ہو گئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ کراچی میں رہائشی عمارتوں کو کمرشل کر کے فلیٹس بنا دیئے گئے، 20، 20 منزلہ فلیٹس بننے سے سیوریج لائن میں چوکنگ ہوئی، کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیز کا ہے، نالوں کی صفائی کا کام کے ایم سی کا ہے، اختیارات آج بھی بلدیاتی اداروں کے پاس ہیں، وسائل کی وجہ سے مسائل ہیں۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -