راولپنڈی، انتظامیہ کا نان بائیو سے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات 

راولپنڈی، انتظامیہ کا نان بائیو سے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کے حوالے سے ...

  

  راولپنڈی(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں انتظامیہ آج نان بائیوں سے روٹی کی قیمت کے حوالے سے مذاکرات کریگی، میڈیا رپورٹ کے مطابق نان بائیوں کی دونوں بڑی تنظیموں متحدہ اور آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے از خود قیمتیں بڑھائیں اور باقاعدہ نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پتیری روٹی 7 روپے سے 10 روپے، خمیری روٹی 12 روپے سے 15 روپے، نان 15 روپے سے 18 روپے، تندوری پراٹھہ اور روغنی نان 25 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا جبکہ اپنے گھروں کے آٹے سے روٹی پکائی 7 روپے فی روٹی کر دی گئی۔ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیق قریشی کے مطابق آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری بن گئی تھی مہنگا آٹا لے کر سستی روٹی،نان فروخت نہیں کرسکتے۔

نان بائی

مزید :

صفحہ آخر -