شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس آج ہوگا

شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس آج ہوگا
شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی، پارٹی امور اور ملکی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی نواز شریف کو واپس لانے کی حالیہ بیان بازی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی جبکہ حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاجی تحریک کےلئے مجوزہ اے پی سی کے امور اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف نیب مقدمات بھی زیر غور آئیں گے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -