افغان طالبان کا7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

افغان طالبان کا7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
افغان طالبان کا7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان کا7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،افغان طالبان کے سیاسی دفتر کاوفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچا،افغان طالبان کا وفد دوحہ سے پرواز کیوآر 632 کے ذریعے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر افغان وفد پاکستان آیاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفدپاکستانی قیادت سے افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان پاکستانی قیادت کو امریکا سے امن معاہدے پر عملدرآمد سے آگاہ کرینگے ،افغان فوجیوں،سرکاری اہلکاروں کی رہائی اوردیگر مفاہمتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے ،وفد فریقین سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی مذاکراتی ٹیم سے بھی آگاہ کرے گا۔
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا تھا کہ عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، پاکستان کا دورہ کرنے والا افغان طالبان کا یہ خصوصی وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے بارے بات چیت کرے گا۔