مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں،الزامات لگانےوالے ترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں،الزامات لگانےوالے ترقی کاسفرروکنے کے ...
مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں،الزامات لگانےوالے ترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں،بے بنیاد الزامات لگانےوالے ترقی کاسفرروکنے کے درپے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کوبے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں، نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھرگنجائش نہیں ،انہوں نے کہاکہ شعبدہ بازی کا دور گزر چکاہے اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ۔