ماشااللہ ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے ،جولائی 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹس خسارہ ختم اور424 ملین ڈالرز اضافی جمع ہوئے، وزیراعظم عمران خان 

ماشااللہ ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے ،جولائی 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹس ...
ماشااللہ ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے ،جولائی 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹس خسارہ ختم اور424 ملین ڈالرز اضافی جمع ہوئے، وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماشااللہ ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جولائی 2019 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا،جون 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 100 ملین ڈالر تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹس خسارہ ختم اور424 ملین ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہو گیا۔

انہوں نے کہاکہ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے،جون 2020 کے مقابلے میں برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے،بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -