مصبا ح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لیے جانے کاامکان لیکن کسے بنایا جائے گا؟ بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

مصبا ح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لیے جانے کاامکان لیکن کسے بنایا جائے ...
مصبا ح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لیے جانے کاامکان لیکن کسے بنایا جائے گا؟ بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے مکمل ہونے کے بعد مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لیے جانے کا امکان پیدا ہو گیاہے جیسا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسوس کیاہے کہ مصباح الحق اب صرف بطور ہیڈ کوچ کے فرائض پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھیں ۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اب ایسا محسوس کرتاہے کہ مصباح الحق پر سے بوجھ کم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بطور ہیڈ کوچ اپنے کام پر زیادہ توجہ دے سکیں کیونکہ آئندہ تین سالوں میں آئی سی سی کے نہایت اہم ایونٹس آ رہے ہیں ۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے سلیکشن کے مرحلے پر توجہ مرکز کیے ہوئے تھا اور اس کا مکمل جائزہ بھی لے رہا تھا لیکن وہ مصباح الحق کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔

 مصباح الحق کی جگہ ایک سابق فاسٹ بولر کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے جو اپنے دور میں سٹار رہ چکے ہیں اور انگلینڈ سے سیریز ختم ہونے کے بعد ان کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ چیف سیلیکٹر کا عہدہ شعیب اختر کو دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس عہدے کیلئے وقاریونس کا بھی نام لیا جارہا ہے

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں جہاں پانچویں بولر کھلانا چاہئے تھا، مصباح سوشل میڈیا اور میڈیا کے دباو¿ میں ا?گئے اور انہوں نے فواد عالم کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھا۔

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر یہ کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل پہلے کیا جا چکا ہے، صوبائی کوچز کی تقرری کے بعد کمیٹی میں نئے لوگ آ چکے ہیں، ایسی صورتحال میں چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ ایک ہی شخص کو دینے کا مقصد سارا بوجھ ایک شخص پر ڈال کر اسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے۔

مزید :

کھیل -