سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ 

سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ 
سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے،سندھ فنانس ایکٹ ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوراورگورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ کیاہے،کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اوررئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کیلئے فنانس بل میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے،سندھ فنانس ایکٹ ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظور اورگورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

سندھ حکومت کے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کے اعلان سے 40 صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہوگا،کیپٹل ویلیو ٹیکس غیرمنقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت منتقلی پر وصول کیاجاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -