گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد لیکن گھر میں موجود بچے کس حال میں تھے؟ ایسا انکشاف کہ ہرآنکھ نم ہوگئی

گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد لیکن گھر میں موجود بچے کس حال میں تھے؟ ایسا ...
گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد لیکن گھر میں موجود بچے کس حال میں تھے؟ ایسا انکشاف کہ ہرآنکھ نم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی ٹا ون میں گھر سے 3 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی ، شوہر پرارسرار طور پر فرار ہو گیا۔ 
روزنامہ جنگ کے مطابق اورنگی ٹاون تھانے کی حدودسیکٹر 14بی صدیق اکبر مسجد بنگالی پاڑہ سے کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش عباسی ہسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق ہسپتال میں خاتون کی شناخت 35سالہ حنا زوجہ اسحاق کے نام سے ہوئی ہے ،اورلاش ایک دن پرانی معلوم ہوتی ہے ،جب پولیس گھر پہنچی تو مقتولہ کے 3 بچے بھی گھر میں موجود اور بھوکے پیاسے تھے ، حنا کی لاش ایک کمرے میں پڑی تھی، جس کے پیٹ پر تیز دھار آلے کے وار کے نشانات موجود تھے، لیکن پرارسرار طورپر مقتولہ کا شوہر موقع سے فرار ہوگیاتھا۔ 
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسحاق اہلیہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائی اور والد بھی موقع پر پہنچ گئے ، اورانھوں نے بھی اسحاق پر شک ظاہر کیا ہے ، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعدہی وجہ موت معلوم ہو گی ، پولیس نے شوہر اسحاق کی تلاش شرو ع کردی ہے۔