سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو،وزیراعلیٰ سندھ 

سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو،وزیراعلیٰ سندھ 
سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو،وزیراعلیٰ سندھ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسزڈیل کئے جائیں،صرف قانون بنانا کافی نہیں ،اس پرعملدرآمدبھی ضروری ہے،سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،مشیر قانون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نئے قانون کی تیاری کیلئے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسزڈیل کئے جائیں،صرف قانون بنانا کافی نہیں ،اس پرعملدرآمدبھی ضروری ہے،سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کی،سٹریٹ کرائم کیسزکیلئے الگ جج کی تقرری کی درخواست کی جائےگی ، وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں سی پیک کے12 پروجیکٹس جاری ہیں جن پر2500 چائنیزکام کررہے ہیں،چینی عملے کی سیکیورٹی پر 4500 اہلکارتعینات ہیں،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہاکہ مائی بختاورایئرپورٹ کوفعال کرنے کیلئے ایم او یوسائن کیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -