کیا ایسے قوانین موجود ہیں جو کیڈٹ لفظ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوں؟،جسٹس مشیر عالم 

کیا ایسے قوانین موجود ہیں جو کیڈٹ لفظ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوں؟،جسٹس ...
کیا ایسے قوانین موجود ہیں جو کیڈٹ لفظ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوں؟،جسٹس مشیر عالم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نجی کیڈٹ کالجز کی جانب سے کیڈٹ لفظ استعمال کرنے کے معاملے پر درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیاکہ کیا ایسے قوانین موجود ہیں جو کیڈٹ لفظ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوں؟،آئین میں کچھ ایسے الفاظ ہیں جن کے استعمال پر پابندی ہے،قوانین کے مطابق کیاکوئی کسی کانام استعمال کرسکتا ہے؟
جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام سے متعلق ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے،ہم چاہتے ہیں درخواست گزار ہماری قانونی مدد کرے ۔