ہتیسنگھ سوڈھا کےمرنے کی آخری رسومات بھی شاہانہ انداز میں ادا کردی گئیں
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)ہتیسنگھ سوڈھا کےمرنے کی آخری رسومات بھی شاہانہ انداز میں ادا کی گئیں اور اب ہتیسنگھ سوڈھاکےبیٹےکرن سنگھ سوڈھاکوپگھ (پگڑی)باندھنے کی رسم بھی شاہانہ انداز میں ادا کی گئی ، پگھ پگڑی باندھنے کی رسم میں شریک مہمانوں کی مختلف انواع اقسام کی مٹھائیوں اور مختلف کھانے پیش کرکےخاطر تواضع کی گئی ۔ کرن سنگھ سوڈھاکی جانب سےغرباء میں اسٹیل کےبرتن بستراورکپڑےبھی تقسیم کیےگئے ۔
ہتیسنگھ سوڈھا کی دیہانت کو بارہ دن گذرنے پر ہندو مذہب مطابق بارس کی رسم پر ہتیسنگھ سوڈھاکےبیٹے کرن سنگھ سوڈھا کو پگھ (پگڑی) پہنائی گئی ، پگھ پہننےکےبعد کرن سنگھ سوڈھاکابھی شاہانہ انداز اپنےباپ ہتیسنگھ سوڈھا کی وینکوٹی"ڈولی"تیار کرنے والےشخص سمیت چودہ"14"مختلف افرادمیں قیمتی تحائف اور سونےکی انگوٹھیاں تقسیم کیں، کرن سنگھ سوڈھاکاانسانیت کی خدمت کرنےکاعزم کرن سنگھ سوڈھا کی پگھ باندھے کی رسم میں بڑی تعداد میں سوڈھا برادری سیاسی سماجی شہری عمائدین شہر اور علاقے والوں کی شرکت ہتیسنگھ کےچاہنے والوں نےکرن سنگھ سوڈھاکوپھولوں کےہارپہنائے کرن سنگھ سوڈھاکوکئی قیمتی سونے کےتحائف اور سندھ کی ثقافت اجرک سندھ رلیوں کے تحائف پیش کیےگئے ۔
تفصیلات کےمطابق تقریباً بارہ روز قبل عمرکوٹ کےگاؤں نیوچھور میں راجپوت سوڈھا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہتیسنگھ سوڈھا دیہانت کرگئے تھے جن کی بارس کےرسم کےموقع پر ہتیسنگھ سوڈھا کے بیٹے کرن سنگھ سوڈھا کو پگھ باندھنے (پگڑی) کی رسم ادا کی گئی، پگھ باندھنے کی رسم میں بڑی تعداد میں سوڈھا برادری سیاسی سماجی رہنماؤں علاقہ عمائدین شہر جن میں پیپلزپارٹی کےسابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے فرزند سید امیر علی شاہ ،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے فرزند ارباب ابراہیم ،جیلانی جماعت کے چیف خلفیہ لال محمد سمیجوں،امردان چارن، موہن ،رتن سنگھ سوڈھا،سابقہ چیرمین جمال سنگھ سوڈھا،سیٹھ یار محمد نوٹہری،آدم سومرو،حنیف سومرو،قائم نوٹہری، تھرپارکر،عمرکوٹ سمیت سندھ کےمختلف شہروں سے راجپوت سوڈھابرادری سے تعلق رکھنےوالے اورہتیسنگھ سوڈھا کے چاہنے والوں نےہتیسنگھ سوڈھاکےبیٹےکرن سنگھ سوڈھو کو پگھ(پگڑی) باندھنےکی رسم میں شرکت کی ۔
پگھ پگڑی باندھے کی رسم سے نارائن سنگھ سوڈھے کے پوتے اور ہتیسنگھ سوڈھاکےبیٹے کرن سنگھ سوڈھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک سب سے پہلے انسانیت ہے ان کی ہمیشہ کوشش ہوگی کہ وہ بلاامتیاز رنگ و نسل کے انسانوں کی خدمت کریں میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنے دادا اپنے والد اور بڑوں کے نقش قدم پر چلوں ۔ کرن سنگھ سوڈھا نے شاہانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے باپ ہتیسنگھ سوڈو کی وینکوٹی ڈولی تیار کرنے والے کاریگر سمیت چودہ "14"مختلف خدمت گار جن میں منگٹھیار،بجیر ،عمرانی ،ودیگر ذات کےلوگوں کو سونے کی انگوٹھیاں اور قیمتی تحائف سے نوازااورپگھ کی رسم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی مختلف مٹھائیوں مختلف اقسام کےکھانوں سے خاطرتواضع کی گئی۔
یہ امر قابل ذکر ہےکہ تقریباً بارہ روز قبل عمرکوٹ کے گاؤں نیوچھور میں راجپوت سوڈھا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہتیسنگھ سوڈھاسترسال کی عمر میں دیہانت کرگئے تھے ہتیسنگھ کےمرنے پر لواحقین بیٹوں عزیز رشتےداروں نے افسوس دکھ رونے دھونے کےبجائے ہتیسنگھ سوڈھا کی ڈیتھ باڈی کو آخری رسومات کےلیے شمشان گھاٹ لےجانے کےلیے "وینکوٹی" ڈولی میں میں بٹھاکرسرکس نکالاگیا بھجن اور شہنائیوں کی گونج میں ہتیسنگھ سوڈھاکی ڈیتھ باڈی شمشان گھاٹ لےجایاگیاتھااور ہتیسنگھ سوڈھا کی شمشان گھاٹ پرآخری رسومات بھی شاہانہ انداز میں اداکی گی تھی.