پی ٹی آئی حکومت کو 2 بلین ڈالر ماہانہ خسارہ ن لیگ سے بطورورثہ ملا،اسد عمر

پی ٹی آئی حکومت کو 2 بلین ڈالر ماہانہ خسارہ ن لیگ سے بطورورثہ ملا،اسد عمر
پی ٹی آئی حکومت کو 2 بلین ڈالر ماہانہ خسارہ ن لیگ سے بطورورثہ ملا،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو 2 بلین ڈالر ماہانہ خسارہ ن لیگ سے بطورورثہ ملا،کرنٹ اکاﺅنٹس خسارے کی وجہ سے آزادی وسلامتی پر بھی سمجھوتہ کرناپڑتا ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو 2 بلین ڈالر ماہانہ خسارہ ن لیگ سے بطورورثہ ملا،جولائی 2020 میں پاکستان کاکرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 424 ملین ڈالر تھا۔انہوں نے کہاکہ یاد رہے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے،کرنٹ اکاﺅنٹس خسارے کی وجہ سے آزادی وسلامتی پر بھی سمجھوتہ کرناپڑتا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -