آﺅٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹس سے متعلق کیس،اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری ،جواب طلب 

آﺅٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹس سے متعلق کیس،اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری ،جواب ...
آﺅٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹس سے متعلق کیس،اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری ،جواب طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے آﺅٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹس کیخلاف کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں آﺅٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ ہاﺅسنگ اینڈ ورکس سے کوئی نہیں آیا ،دلچسپی ہی کسی کو نہیں،عدالت نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈورکس کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،سی ڈی اے نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے 4 بیوروکریٹس کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرانے کاحکم دیدیا،ہائیکورٹ نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نوٹیفکیشن معطلی کی درخواست پر بھی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا اور سماعت8 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -