رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کو عدالت میں چیلنج کردیا

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کو عدالت میں چیلنج کردیا
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کو عدالت میں چیلنج کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ضلع غربی کی تقسیم اورضلع کیماڑی کاقیام غیر آئینی ہے ،ضلع غربی کی تقسیم میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ،ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قراردیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -