سپریم کورٹ نے اونچی بلڈنگ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

سپریم کورٹ نے اونچی بلڈنگ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے ...
سپریم کورٹ نے اونچی بلڈنگ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اونچی بلڈنگ کیخلاف ایکشن لینے کے معاملے پر بلوچستان ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے 30 فٹ سے زیادہ اونچی بلڈنگ کیخلاف ایکشن لینے کے معاملے پر سماعت ہوئی،وکیل امان اللہ کنرانی نے کہاکہ 18 اگست کو ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں مجھے پارٹی بنایا گیا،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ آپ کہتے ہیں ہائیکورٹ نے کسی کے ذریعے پٹیشن دائر کرائی ،امان اللہ کنرانی نے کہاکہ میں ایسا نہیں کہتا البتہ مجھے پارٹی بنائے بغیر فیصلہ کیسے ہو سکتا ہے ،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ہم نے کورونا ازخودنوٹس کیس میں اس حوالے سے ججمنٹ دی ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو معاملہ دوبارہ دیکھنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -