قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ،یہ کونسی سرجریاں ہیں جوکافی شاپ پرہورہی ہیں؟ ،شہباز گل کا شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل 

 قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ،یہ کونسی سرجریاں ہیں جوکافی شاپ ...
 قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ،یہ کونسی سرجریاں ہیں جوکافی شاپ پرہورہی ہیں؟ ،شہباز گل کا شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے،یہ کونسی سرجریاں ہیں جوکافی شاپ پرہورہی ہیں؟ ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے نواز شریف کو 8 ہفتے کیلئے جانے کی اجازت دی،علاج کے نام پرسیرسپاٹے،نوازشریف نے عدالت کوگمراہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے،یہ کونسی سرجریاں ہیں جوکافی شاپ پرہورہی ہیں؟ ،شہباز گل نے کہاکہ مہنگی ایل این جی کاتحفہ آپ کے دورکادیاہواہے،معیشت اس حال تک پہنچانےوالوں کوعدالتوں کاسامنا کرناہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -