شادی کی پہلی سالگرہ ، عماد وسیم نے اہلیہ کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہم اسے ایسے نہیں منا سکے جیسا ہم چاہتے تھے لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنی اس خوشی کو ساتھ منائیں گے۔‘
Happy anniversary my love! One year down and lifetime to go ❤️I love you forever and always ???? pic.twitter.com/N0IMFXEEE7
— Imad Wasim (@simadwasim) August 23, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ سال آج کے دن عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔