بیٹے نے باپ کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو ہی قتل کر وا دیا لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

بیٹے نے باپ کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو ہی قتل کر وا دیا لیکن کیوں ؟ انتہائی ...
بیٹے نے باپ کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو ہی قتل کر وا دیا لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

  

بینگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے شہر بینگلورو میں 45 سالہ بیوٹیشن خاتون کو اس کے شوہر اور بیٹے نے دو کروڑ روپے کی پراپرٹی کے تنازع پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے موت کے گھاٹ اتروا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 55 سالہ انجانی بی آر اور 26 سالہ بیٹے ورون سمیت چاروں کرائے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیاہے جن کی شناخت نوین کمار، ناگ راجو ، پردیپ اور ناگ راجہ الیاس کے نام سے ہوئی ہے ، تمام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

 پولیس کاکہناہے کہ چار وں حملہ آوروں گیتا کے گھر میں 16 اگست کی رات دو بجے چھت کے راستے داخل ہوئے اور خاتو ن کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہو گئے ،یہ واقعہ چند منٹ کے اندر ہی توجہ میں اس وقت آیا جب گیتا کی ہمسائی خاتون سیڑھیوں سے اترنے کی آواز سن کر جاگ گئی اور اس نے قاتلوں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ لیا ۔گیتا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ گھر پر ہی دم توڑ چکی تھی ۔

پولیس کاکہناہے کہ گیتا 15 سال قبل اپنے شوہر اور بیٹے سے علیحدہ اختیار کر چکی تھی اور اس نے ”مانگامانا پالیا “ میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ۔

وہ تین بیوٹی پارلر چلاتی تھی اور اس کے علاوہ اسٹیٹ بروکر کا کام بھی کرتی تھی ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے خاتون کے بیٹے ورون کو صبح 4 بجے فون کر کے اطلاع دینے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند جارہا تھا لیکن وہ خود ہی صبح سات بجے موقع پر پہنچ گیا ، جس کے بعد ہم نے تحقیقات کیلئے اسے حراست میں لے لیا ۔اس نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گیتا ”مانگامانا پالیا “میں واقع اپنی والد کی پراپرٹی پر نگاہ رکھی ہوئی تھی لیکن ان کے والد نے پہلے ہی یہ جائیداد ورن کو تحفے میں دے دی تھی ۔ گیتا اپنے والد کے فیصلے سے متفق نہیں تھی لیکن یہ معاملہ اس وقت ختم ہو گیا تھا جب ورن اور اس کے والد نے گیتا کو 10 لاکھ روپے دیئے ۔

ورن نے اس کے بعد تحفے میں ملنے والی پراپرٹی دو کروڑ روپے میں فروخت کر دی اور 1.5 کروڑ وصول کر لیا لیکن خریدار نے 50 لاکھ روپے کی رقم روک لی تھی کیونکہ گیتا نے عدالت میں پراپرٹی کے حوالے سے کیس دائر کر دیا تھا ۔اسی دوران ورن نے ایک کروڑ مالیت کی رہائشی پراپرٹی خریدی اور اسے گیتا کے والد کو دیدیا ۔

خریدار نے ورون کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر گیتا کیس واپس لے لیتی ہے تو وہ باقی کی رقم ادا کردے گا ، ورن اور انجانی نے گیتا کو بہت قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مانی نہیں ، جس کے بعد دونوں نے گیتا کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ، اس کام کیلئے انہوں نے نوین کمار کے گینگ کو سپاری دی ۔

مزید :

بین الاقوامی -