پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کریگا،عمر ایوب

پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کریگا،عمر ایوب
پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کریگا،عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی عمرایوب نے کہاہے کہ 2030 تک قابل تجدیدتوانائی کا 30 فیصد اضافہ ہوجائےگا، پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کریگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب سے ترکی کے سفیرنے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا،اس کے علاوہ شعبہ توانائی میں پاک ترک باہمی تعاون کوفروغ دینے پرگفتگو ہوئی،وفاقی وزیرعمرایوب نے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پرروشنی ڈالی ۔
وزیر توانائی عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2030 تک قابل تجدیدتوانائی کا 30 فیصد اضافہ ہوجائےگا،پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کریگا،انہوں نے کہاکہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی وونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہوگا۔
ترک سفیر نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون و شراکت جاری رہے گی،پاکستان اورترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔