مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگی رہنماؤں کی ...
مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

  

لاہور (آئی این پی) لاہور کی مقامی عدالت نے مریم نواز شریف کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگی راہنماؤں پی پی حلقہ169ایم پی اے اختر حسین بادشاہ،سابق ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین، ،اعجاز احمداور دیگر سمیت کی ضمانتیں منظور ،9ستمبر تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے، ایڈیشنل شیشن جج نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہنگ پولیس نے بے بنیاد جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا ہے ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے پولیس کو9ستمبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روکدیا ہے ،اور عدالت نے ملزمان کو 50/50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تھانہ چونگ پولیس مقدمے کا ریکارڈ آئندہ پیشی پر پیش کرئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -