”یہ نہیں کہنا چاہئے کہ پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی ہار جائے گا کیونکہ۔۔۔“ فواد عالم نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی غصے میں آ جائے

”یہ نہیں کہنا چاہئے کہ پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی ہار جائے گا کیونکہ۔۔۔“ فواد ...
”یہ نہیں کہنا چاہئے کہ پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی ہار جائے گا کیونکہ۔۔۔“ فواد عالم نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی غصے میں آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچنے کیلئے کسی معجزے کا انتظار کرنے لگے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں فواد عالم نے تسلیم کیا کہ تین وکٹیں گرنے سے ٹیم پریشر میں آچکی ہے اور پھر حریف ٹیم نے سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ بھی لگارکھا ہے لیکن یہ نہیں کہنا چاہیے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ بھی ہار جائے گا کیونکہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے، ابھی تین دن باقی ہیں۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ملنے والے ایک موقع میں رنز نہیں کر پایا جس کی وجہ سے بیٹنگ کے دوران دباﺅ ضرور ہو گا لیکن پوری کوشش ہوگی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر رک کر ٹیم کی پوزیشن اچھی بنانے میں کردار ادا کروں، اچھی اننگز سے ہی پریشر کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باﺅلرز نے کافی محنت سے باﺅلنگ کی، رنز بھی بنے لیکن بعض دفعہ اچھی گیندوں پر بھی وکٹ نہیں ملے، حریف بلے باز کئی بار آﺅٹ ہونے سے بال بال بچے، باﺅلنگ کا موقع ملنے پر اللہ نے عزت دی ہے جس پر جتنا شکر ادا کروں، کم ہے۔ 

فواد عالم نے کہا کہ مشکل وقت میں مصباح الحق سمیت پوری ٹیم مینجمنٹ سب لڑکوں کا حوصلہ بڑھارہی ہے، ہر بندے کی کوشش ہے کہ پرفارمنس کا گراف بہتر ہو۔ پاکستانی ٹیم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بیک فٹ پر ضرور موجود ہے لیکن میچ ابھی ہاتھ سے نکلا نہیں، ایک یا دو اچھی اننگز سے پوزیشن مستحکم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -