انگلینڈ کیخلاف سیریز، آسٹریلین ٹیم نے بھی اڑان بھر لی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اڑان بھر لی ہے جو اس دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 ا ور تین ون ڈے میچز شیڈول ہیں جس کیلئے آسٹریلوی ٹیم مہمان بنے گی، ٹی 20 میچز چار، چھ اور آٹھ ستمبر کو ساوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد ون ڈے سیریز کی میزبانی اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کرے گا، یہ میچز 11، 13 اور 16 ستمبر کو طے ہیں۔
انگلینڈ پہنچنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے سے پہلے کویڈ کے تمام ایس اوپیز کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے بعد آسٹریلیا تیسر املک ہوگا جس کی ٹیم کورونا کیسز کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انگلینڈ کے کرکٹ میدانوں کو آباد کرے گی۔