زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے میچز کی تعداد بڑھانے پر غور، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری 

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے میچز کی تعداد بڑھانے پر غور، ...
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے میچز کی تعداد بڑھانے پر غور، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم نے نومبر میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹور کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم اپنے دورہ کے دوران شیڈول سے زیادہ میچز کھیلنے کی خواہاں ہے جبکہ پی سی بی کیلئے بھی یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا، زیر غور لائے جانے والے مجوزہ پلان کے مطابق زمبابوین ٹیم 10 سے 15 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں ڈیرے ڈالنے کے بعد قرنطینہ کی مدت پوری کرے گی۔

سیریز کا آغاز نومبر میں ہوگا، ایک پی سی بی عہدیدار کے مطابق شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے،ون ڈے میچز پہلے ہوں گے یا ٹی 20، تعداد کتنی ہوگی، یہ فیصلے اگلے چند روز میں کر لئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جبکہ اضافی میچز کے سٹیٹس پر بھی غور کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -