ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ سے کیس ہار گئے، 75 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم

ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ سے کیس ہار گئے، 75 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم
ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ سے کیس ہار گئے، 75 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 44 ہزار 100 ڈالر (تقریباً 75 لاکھ روپے) کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات سے 11 دن پہلے ہوئے معاہدے کی رو سے سٹورمی ڈینیلزنے ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا ہے ۔ مذکورہ سمجھوتے کے مطابق ہارنے والے فریق کو وکیلوں کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ کو وکیلوں کی فیسوں کی مد میں 44 ہزار 100 ڈالر (تقریباً 75 لاکھ روپے) کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ فحش فلموں کی اداکارہ نے دعوی کیا تھا کہ 2006 اور 2007 میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات تھے  جس کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے کیلئے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا اور انہیں اس کیلئے پیسے ملتے تھے۔

6 مارچ 2018 کو اداکارہ نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے جوغیرعملی سمجھوتہ کیا تھا  وہ قابل عمل نہیں تھا کیونکہ ٹرمپ نے کبھی بھی اس پر ذاتی طور پر دستخط نہیں کیے تھے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -