سندھ حکومت بھی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر،تعمیراتی شعبے کے لئے بڑا اعلان کردیا

سندھ حکومت بھی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر،تعمیراتی شعبے کے لئے بڑا ...
سندھ حکومت بھی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر،تعمیراتی شعبے کے لئے بڑا اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق سندھ حکومت نےتعمیراتی شعبےکیلئےمراعات کااعلان کرتےہوئےکیپٹل ویلیوٹیکس ختم کرنےکافیصلہ کرلیاہے جبکہ اس سلسلہ میں سندھ اسمبلی نے سندھ مالیات ترمیم بل 2020 منظور کرلیا ہے،مجوزہ   فیصلے سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا،کیپٹل ویلیوٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت،رئیل سٹیٹ کو فروغ ملے گا،کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگا، بل کے تحت سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردی گئی۔کیپٹل ویلیوٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، سندھ فنانس ایکٹ کاترمیمی مسودہ اسمبلی سیمنظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -