سعودی عرب نے انجینئرز کی کم از کم تنخواہ کتنے لاکھ مقرر کردی؟ جان کر پاکستانی انجینئرز کو یقین ہی نہ آئے

سعودی عرب نے انجینئرز کی کم از کم تنخواہ کتنے لاکھ مقرر کردی؟ جان کر پاکستانی ...
سعودی عرب نے انجینئرز کی کم از کم تنخواہ کتنے لاکھ مقرر کردی؟ جان کر پاکستانی انجینئرز کو یقین ہی نہ آئے

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی جانب سے نجی اداروں میں ملازمت کرنے والے سعودی انجینئرز کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال (تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار روپے) مقرر کردی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت محنت کی جانب سے نجی اداروں اور کمپنیوں کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے انجینئرز کو کم از کم 7 ہزار ریال تنخواہ دیں گے۔ حکومت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار  دلانے کی خاطر نجی اداروں کی ملازمتوں میں سعودی شہریوں کا حصہ 20 فیصد ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر برائے افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی  نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی پرائیویٹ ادارے نے سعودی انجینئر کو 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ دی تو ایسی صورت میں یہ مانا جائے گا کہ اس ادارے نے اپنے یہاں سعودی انجینیئر کا تقرر نہیں کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -