نشے کے عادی شخص کیساتھ عشق اورپھراس کے اپارٹمنٹ میں جانا برطانوی ایئرہوسٹس کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے چھاپہ مارا تو کیا کچھ نکلا؟

نشے کے عادی شخص کیساتھ عشق اورپھراس کے اپارٹمنٹ میں جانا برطانوی ایئرہوسٹس ...
نشے کے عادی شخص کیساتھ عشق اورپھراس کے اپارٹمنٹ میں جانا برطانوی ایئرہوسٹس کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے چھاپہ مارا تو کیا کچھ نکلا؟

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی ایئرہوسٹس کو منشیات کے عادی شخص کے ساتھ معاشقہ اور پہلی ملاقات کے بعد ہی اس کے اپارٹمنٹ میں جانا مہنگا پڑ گیا، 2ماہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 23سالہ ایئرہوسٹس کا نام ڈیرین کرافرڈ ہے جو ایمریٹس ایئرلائنز میں ملازمت کرتی ہے اور 2018ءسے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ اس کی دبئی میں ایک شخص کے ساتھ ملاقات ہوئی اور وہ اس کے ساتھ اس کے اپارٹمنٹ میں چلی گئی جہاں اسی روز پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے اس چھاپے میں اس آدمی کے گھر سے چرس برآمد ہو گئی جس پر اس ملزم کے ساتھ ڈیرین کرافرڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈیرین کو کئی دن تک پولیس سٹیشن میں رکھنے کے بعد البرشا جیل منتقل کر دیا جہاں سے 2ماہ بعد گزشتہ روز اسے رہا کر دیا گیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد ڈیرین کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ثابت بھی ہو گیا کہ اس نے چرس نہیں پی رکھی تھی۔ اس کے باوجود اسے دو ماہ جیل میں گزارنے پڑ گئے۔ ڈیرین کی رہائی کے لیے کوشش کرنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے تصدیق کر دی ہے کہ ڈیرین کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -