سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ کی محبت کی داستانیں لیکن دراصل ان کا بریک اپ کیسے ہوا تھا؟ نیا انکشاف

سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ کی محبت کی داستانیں لیکن دراصل ان کا بریک اپ ...
سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ کی محبت کی داستانیں لیکن دراصل ان کا بریک اپ کیسے ہوا تھا؟ نیا انکشاف

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ان کے متعلق کئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب ان کے قریبی دوست سیموئیل ہواکپ نے ایسا ہی ایک اور انکشاف کر ڈالا ہے۔ زی نیوز کے مطابق سیموئیل ہواکپ نے بتایا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور سارا علی خان بھی تعلق میں رہ چکے ہیں۔ ان کے درمیان محبت اس وقت پروان چڑھی جب دونوں فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تاہم جب سشانت کی فلم ’سون چڑیا‘ فلاپ ہوئی تو سارا علی خا ن نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا تھا۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سیموئیل نے لکھا ہے کہ ”سشانت اور سارا ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے اور ہمارے خیال میں ان کا ساتھ زندگی بھر چلنے والا تھا تاہم جب سشانت کی فلم سون چڑیا فلاپ ہوئی تو سارا نے سشانت کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سارا اور سشانت ایک دوسرے کی بے حد عزت بھی کرتے تھے۔ سارا سشانت کی فیملی کے افراد اور دوستوں حتیٰ کہ سٹاف کی بھی بہت عزت کرتی تھی اور مجھ سمیت ان کے سب قریبی لوگ سمجھ رہے تھے کہ اب یہ جوڑی طویل عرصے تک چلے گی لیکن اس وقت ہماری حیرت کی انتہاءنہ رہی جب اچانک سارا نے سشانت کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔ایک طرف سشانت فلم فلاپ ہونے کے دکھ میں تھا اور دوسری طرف اسے سارا کے تعلق ختم کرنے کا غم لاحق ہو گیا۔“ واضح رہے کہ 2018ءمیں کیدرناتھ کی شوٹنگ اور پروموشن کے دوران سشانت اور سارا کے تعلق میں ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کا اعتراف نہیں کیا۔کیدرناتھ سارا کی پہلی فلم تھی جسے ابھیشک کپور نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

مزید :

تفریح -