شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر معروف صحافی کامران خان بھی میدان میں آگئے،ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ایوانوں میں سناٹا چھا جائے گا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار کامران خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پوری کابینہ بھی حیران و پریشان رہ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگی قیادت کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے ،ایسے میں حکومتی پالیسیوں کے مداح سمجھے جانے والے معروف صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں میاں شہباز شریف کو دبے لفظوں میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوری ماحول کا بہت حوصلہ افزا ماحول لگا ،شہباز شریف کی سربراہی میں معتدل اپوزیشن نے بہترین کردار ادا کیا ،نہ تحریک کی دھمکیاں نہ دھرنے کی باتیں ،دو سالہ حکومتی کارکردگی کا پی ایم ایل (این) نے ایکسرے جاری کیا ،ماہرین نے شعبہ وار تنقیدی جائزہ دیا، حکومت بھی سننے کا حوصلہ دکھائے۔