کراچی میں ڈاکوؤں نے بھی نیاطریقہ اپنا لیا، اب کیسے لوٹتے ہیں؟ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

کراچی میں ڈاکوؤں نے بھی نیاطریقہ اپنا لیا، اب کیسے لوٹتے ہیں؟ سمجھ نہ آئے کہ ...
کراچی میں ڈاکوؤں نے بھی نیاطریقہ اپنا لیا، اب کیسے لوٹتے ہیں؟ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں برسات کے موسم میں سڑکیں گندے نالوں کا روپ دھار چکی ہیں اور ڈاکوﺅں نے بھی سڑکوں پر پھیلے اس گند کا انوکھا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ پہلے تو ڈاکو پستول دکھا کر لوگوں کو لوٹتے تھے لیکن اب انہیں کیچڑ میں گرا کر لوٹ رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ایک شہری کو کیچڑمیں گراتے ہیں اور پھر اطمینان سے اسے لوٹ کر چلتے بنتے ہیں۔

اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر کافی لوگ موٹرسائیکلز پر آ جا رہے ہوتے ہیں۔ اس دوران دو ڈاکو مخالف سمت سے موٹرسائیکل پر آتے ہیں اور پیچھے بیٹھا ڈاکو سامنے سے آنے والے ایک شہری کو پکڑ کر موٹرسائیکل سے گرا دیتا ہے۔ یہ شہری سڑک پر موجود کیچڑ میں جا گرتا ہے۔ اسی اثناءمیں ڈاکو اپنی موٹرسائیکل سے اتر کر اس کے اوپر پہنچ جاتا ہے اور پستول دکھا کر اس سے نقدی وغیرہ لوٹ لیتا ہے اور اپنے ساتھی کے پیچھے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔ویب سائٹ پر اسی تھریڈ میں بارش سے سڑکوں کے ندی نالوں کا روپ دھارنے کی دیگر کئی ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ کراچی کی سڑکیں ہیں بلکہ یوں لگتا ہے جیسے لوگوں نے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کسی نہر میں اتار رکھی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -