کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے باوجود اہم سنگ میل عبور کر لیا

کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے باوجود اہم سنگ میل عبور کر ...
کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے باوجود اہم سنگ میل عبور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے نام کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 151 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں محمد یوسف نے 120، یونس خان نے 126، جاوید میانداد نے 133 اور انضمام الحق نے 135 اننگز میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا تھا۔ 
اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بنے، وہ اب تک 80 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی کی 16 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں ہیں اور ان کی اوسط 41.95 ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 6 ہزار رنز مکمل ہونے پر اظہر علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید :

کھیل -