شہباز شریف کے حکومت پر الزامات،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی سوچ میں پڑ جائیں گی

شہباز شریف کے حکومت پر الزامات،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز ...
شہباز شریف کے حکومت پر الزامات،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی سوچ میں پڑ جائیں گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبا ز شریف نے پریس کانفرنس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی جس کے بعد حکومتی ترجمانوں نے بھی اپوزیشن لیڈر کے الزامات کا جواب دینے کے لئے کمر کس لی ہے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کے صدر کی پریس کانفرنس کا جواب دینے کے لئے ایک بار پھر "ٹویٹر"کا سہارا تلاش کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب کے چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگوئج کیوں ایسی ہے، ہم بتاتے ہیں؟ شہباز شریف گروپ پریس کانفرنس کر رہا ہے جبکہ مریم گروپ کا سوشل میڈیا سیل ان کی پریس کانفرنس سے توجہ ہٹانے اور مریم کی حمایت میں ٹوئٹر پر متحرک ہے" بے خودی بے سبب نہیں غالب"۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کہ چہرے کہ تاثرات بہت معنی خیز ہیں، میں اور کچھ بتانا نہیں چاہتا، بس آپ زرا ان کے چہرے کے تاثرات دیکھیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 9 ماہ سے ن لیگی کہہ رہے تھے میاں صاحب بیمار ہیں اور جلد انکی سرجریاں ہونے والی ہے، عدالت سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوئی تو اب ایک بیانیہ یہ بھی چلا رہے ہیں کہ نواز شریف تو خود آنا چاہ رہے ہیں، اب جب نظر آ رہا ہے کہ حکومت واپس لانے جا رہی ہے تو یہ چورن بیچیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -