ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، فالو آن کا شکار پاکستانی ٹیم کے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز، 261 کا خسارہ باقی

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، فالو آن کا شکار پاکستانی ٹیم کے دوسری اننگز میں بغیر کسی ...
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، فالو آن کا شکار پاکستانی ٹیم کے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز، 261 کا خسارہ باقی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 273 پر آؤٹ ہونے پر فالو آن کا شکار ہونے والی قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے جس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 261 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے بارش کے باعث کھیل رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے 41 رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا مگر مجموعی سکور میں صرف 8 رنز کے اضافے کے بعد ہی شان مسعود سٹورٹ براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 66 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے صرف 18 رنز بنائے۔ 

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین سکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی اور 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر صرف 14 رنز بنائے، کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اظہر علی نے مشکل صورتحال میں 141 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 53 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ 

 11 سال بعد موقع پانے والے فواد عالم بھی صرف 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط کردار بابراعظم بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے، اسد شفیق کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی، اوپنر شان مسعود 4، عابد علی 1 اور یاسر شاہ 20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب ثابت ہوئے جنہوں نے 23 اوورز میں محض 56 رنز کے عورض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 2 جبکہ مارک بیس اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزید :

کھیل -