خواجہ آصف ایک بار پھرتحریک انصاف حکومت پر برس پڑے،وہی بات کہہ دی جس کے چرچے زبان زد عام ہیں 

خواجہ آصف ایک بار پھرتحریک انصاف حکومت پر برس پڑے،وہی بات کہہ دی جس کے چرچے ...
خواجہ آصف ایک بار پھرتحریک انصاف حکومت پر برس پڑے،وہی بات کہہ دی جس کے چرچے زبان زد عام ہیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کےسینئررہنمااورسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کے اوپر نہ شرم آتی ہے نہ حیا آتی ہے،حکومت کی کشمیرپالیسی مکمل  ناکام ہوچکی، پاکستان دنیا کے اندر آج تنہا کھڑا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جو قتل عام ہو رہا ہے وہ خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔

اسلام آباد میں میاں شہباز شریف اور دیگر پارٹی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کی کشمیرپالیسی مکمل  ناکام ہوچکی، پاکستان دنیا کے اندر آج تنہا کھڑا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جو قتل عام ہو رہا ہے وہ خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہے، 

اِنہوں نے شہیدوں کےلہوسےغداری کی،کشمیر میں جن ممالک نےہماری حمایت کی ان کا ساتھ بھی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں یہ ہمیں مودی کا یار کہتے رہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کیا کامیابی حاصل کی، موجودہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کے اوپر نہ شرم آتی ہے نہ حیا آتی ہے، پاکستان دنیا کے اندر آج تنہا کھڑا ہے، ایران، افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی اورخارجہ پالیسی کےحوالےسےناکامیوں کےانبارہیں،ملائیشیانےکشمیرپرساتھ دیالیکن وہاں کانفرنس میں نہیں گئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -