تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے
ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کھلاڑیوں نے انتہائی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 6 کھلاڑی مجموعی طور پر صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 583 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم آدھا سکور بھی نہ بناسکی اور 6 کھلاڑی سنگل ڈیجٹ میں ہی پویلین لوٹے۔ شان مسعود 4، اسد شفیق 5، شاہین شاہ آفریدی 3، عابد علی اور محمد عباس 1,1 جبکہ نسیم شاہ کوئی سکور نہ بنا سکے، اس طرح ان 6 کھلاڑیوں کا مجموعی سکور صرف 14 رہا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے سب سے زیادہ 141 رنز بنائے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے 11، فواد عالم نے 21، محمد رضوان نے 53 اور یاسر شاہ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، اور یوں قومی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی ۔
انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب ثابت ہوئے جنہوں نے 23 اوورز میں محض 56 رنز کے عورض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 2 جبکہ مارک بیس اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔