ملک میں بجلی کی لوڈشیدنگ اور بلوں میں اضافہ کیوں ہے؟شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ملک میں بجلی کی لوڈشیدنگ اور بلوں میں اضافہ کیوں ہے؟شاہد خاقان عباسی نے ...
ملک میں بجلی کی لوڈشیدنگ اور بلوں میں اضافہ کیوں ہے؟شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزراء کے پاور پلانٹس چل رہے ہیں جو  مہنگی بجلی دے رہے ہیں،گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 30فیصد اضافہ کردیا گیا،وزراء نے گردشی قرضے کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمت بڑھائی ، حکومت بے خبر اور جھوٹ بول رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  انرجی کے شعبے میں حکومت کی نااہلی نے ہزاروں ارب روپے کا نقصان پہنچایا،وزراء کے پاور پلانٹس چل رہے ہیں، مہنگی بجلی دے رہے ہیں،گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 30فیصد اضافہ کردیا گیا،وزراء نے گردشی قرضے کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمت بڑھائی ، حکومت بے خبر اور جھوٹ بول رہی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ  ٹرانسمیشن لاسز 19فیصدتک پہنچ چکے ہیں، 5ہزارمیگاواٹ کے ایل این جی پلانٹ لگائے گئے گردشی قرضوں میں یومیہ 120 کروڑکااضافہ ہورہاہے،4ہزارمیگاواٹ کے کول پاورپلانٹ لگائے گئے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پلانٹس کے باوجود سرکلرڈیٹ میں کمی نظر نہیں آرہی،جان بوجھ کرایل این جی بندکرکے پلانٹ ڈیزل پرچلائے گئے،وزرانے بتایابجلی مہنگی کرکے سرکلرڈیٹ ختم کرناچاہتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -